محکمہ خوراک پشاور کی    کارروائی،ناغے کے دن گوشت کی فروخت اور گرانفروشی پر 30 افراد گرفتار

97

پشاور، 2جولائی(اے پی پی): صوبائی وزیر خوراک الحاج قلندر لودھی، سیکرٹری خوراک نثار احمد اور ڈائریکٹر محکمہ خوراک محمد زبیر کی ہدایت پر راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر کی زیر نگرانی اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز تسبیح اللہ، نعمان عامر اور فوڈ انسپکٹر محسن علی شاہ نے کارروائیاں کرتے ہوئے ناغے کے دن گوشت فروخت کرنے پر کارخانوں مارکیٹ سے 3 ، بڈھ بیر اور متنی سے 11 قصابوں جبکہ حیات آباد کے مختلف علاقوں فیز 6 اور سیون میں کارروائیاں کرتے ہوئے 16 افراد کو گرفتار کرلیا جن میں سبزی و پھل فروش، نانبائی، بیکری و جنرل سٹور مالکان،دودھ و دہی فروش اور دیگر شامل ہیں۔

 راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قصائی ناغے کے دن گوشت فروغ کرنے سے گریز کرے کیونکہ محکمہ خوراک حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیگی جبکہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرانفروش اپنا قبلہ درست کرے بصورت دیگر سخت سے سخت کارروائی کیلئے تیار رہیں۔

وی این ایس،پشاور