وزیراعلی محمود خان کا صوبے میں مون سون شجرکاری مہم 2020 کا اجراء

84

پشاور، 28 جولائی(اے پی پی): وزیر اعلی محمود خان نے آج وزیر اعلی ہاؤس پشاور کے سبزہ زار میں پودا لگا کر مون سون شجرکاری مہم 2020 کا باضابطہ افتتاح کیا۔اس  موقع  پر   وزیر اعلی محمود خان نے کہا کہ صوبے میں وسیع پیمانے پر شجر کاری صوبائی حکومت کے نمایاں اہداف میں شامل ہے،  تحریک انصاف کی صوبائی حکومت پچھلے پانچ سالوں کے دوران ایک ارب پودے لگانے کا ہدف پورا کر چکی ہے۔

محمود خان نے بلین ٹری منصوبے کے حوالے سے بتایا کہ اب ٹین بلین ٹری پراجیکٹ کے تحت صوبے میں مزید ایک ارب درخت لگائے جا رہے ہیں جس میں عوام سے گزارش ہے کہ اس شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

وزیر اعلی نے کہا کہ شجرکاری کے مقررہ اہداف کے حصول کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ درخت قوم کے محفوظ مستقبل کے ضامن ہیں۔

 وی  این ایس،  پشاور