کوئٹہ، 29 جولائی (اے پی پی ): وزیراعلی ٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ عوام عید سادگی سے منائیں، اجتماعات سے گریز کریں اور زیادہ وقت گھروں میں گزاریں ک،ورونا وائرس کی صورتحال بہتر ہوئی ہے لیکن بے احتیاطی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔
ان خیلات کا اظہار وزیراعلی ٰ بلوچستان جام کمال خان نے عیدالاضحیٰ اور محر م کی ایس او پیز ،سیکیورٹی، صفائی اور دیگر متعلقہ امور کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ حافظ عبدالباسط نے متعلقہ امور اور انتظامات پر اجلاس کو بریفنگ دی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مویشی منڈیوں اور نماز عید میں طے شدہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبہ بھر میں سرکاری سطح پر قائم 74 مویشی منڈیوں میں کورونا وائرس کی روک تھام صفائی اور کانگو وائرس کے تدارک کا اہتمام کیا گیا ہے، کوئٹہ میں 189 عید گاہوں میں عید نماز ادا ہو گی،عید گاہوں کی صفائی اور سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔
اجلاس میں کمشنروں کیو ایم سی اور میو نسپل اداروں کو عید اور بعد از عید صفائی اور قربانی کی آلائیشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں جبکہ کلعدم تنظیموں پر قربانی کی کھالیں اکٹھا کرنے پر پابندی ہو گئی۔
اجلاس میں محر م کی مجالس اور عاشورہ کے جلوس کی ایس اوپیز اور سیکیورٹی کے لیے مربوط اور موثر اقدامات کئے جائیں گے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ اگر عید اور محرم میں احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنایا گیا تو بلوچستان سے کورنا وائرس ختم ہوسکتا ہے ۔وزیر اعلی نے کمشنروں، کیو ایم سی اور میو نسپل کے اداروں کو عید اور بعد از عید صفائی اور قربانی کی آلائیشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ۔
اجلاس میں صوبائی وزراء داخلہ و دیگر متعلقہ محکموں اور پولیس حکام کے علاوہ ڈویژنل کمشنرز نے شرکت کی۔
اے پی پی /محمد بلال اعوان/حامد











