وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد کی پروفیسر ڈاکٹرمصطفی کمال پاشاکے انتقال پرتعزیت

126

ملتان، 16 جولائی  (اے  پی پی ):  وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد، نشترمیڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمصطفی کمال پاشاکے انتقال پرتعزیت کیلئے ان کے گھر گئیں۔ اس موقع پرسیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن(ر) محمدعثمان یونس، سپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن سلوت سعید اورایڈیشنل سیکرٹری عمرفاروق بھی موجودتھے۔ صوبائی وزیرصحت نے پروفیسرڈاکٹرمصطفی کمال کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور مرحوم کی بلندی درجات کیلئے دعاکی۔

بعدازاں صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے نشترمیڈیکل یونیورسٹی کے سرجیکل وارڈکادورہ کیا اورمریضوں کی عیادت کی۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے ڈاکٹرمسعودہیراج نے اس موقع پرکوروناوائرس کے شکارمریضوں کیلئے ایک نیزل کینولامشین بھی عطیہ کی۔

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ مرحوم پروفیسرڈاکٹرمصطفی کمال پاشا ایک انتہائی محنتی، فرض شناس اورایماندارانسان تھے، کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں جان کی بازی ہارجانے والے ڈاکٹرزکوسلام پیش کرتے ہیں، ڈاکٹرزفرنٹ لائن ہیروزکے طورپرفرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

ڈاکٹریاسمین راشد نے نیزل کینولامشین عطیہ کرنے پرڈاکٹرمسعودہیراج کاشکریہ اداکیا جبکہ صوبائی وزیر صحت نے سرجیکل وارڈ میں کوروناوائرس کے مریضوں کابہترخیال رکھنے پرانتظامیہ کوشاباش دی۔

 وی  این ایس،  ملتان