پشاور کے سنئیر صحافی عارف یوسفزئی کے گھر میں گیس لیکج سے ہونیوالی آتشزدگی کی اطلاع پر معاون خصوصی کامران بنگش کی آمد

111

پشاور، 28جولائی(اے پی پی): پشاور کے سنئیر صحافی عارف یوسفزئی کے گھر میں گیس لیکج سے ہونیوالی آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی وزیر اعلی محمود کی ہدایت پر معاون خصوصی کامران بنگش عارف یوسفزئی کے گھر پہنچ گئے۔

کامران بنگش نے عارف یوسفزئی کو وزیر اعلی کا واقعے پر اظہار افسوس اور تعزیتی پیغام پہنچایا اور واقعے میں عارف یوسفزئی کے بیٹے کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں عارف یوسفزئی اور اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالی متاثرہ خاندان کو یہ  صدمہ برداشت کا حوصلہ عطا فرمائے۔

وی   این ایس،   پشاور