پنڈی بھٹیاں: منشیات  کا   بین الاضلاعی اسمگلر گرفتار، 20 کلو گرام منشیات برآمد

131

پنڈی بھٹیاں ،14 جولائی (اے پی پی ): تھانہ کالیکی منڈی پولیس نے منشیات کے بین الاضلاعی اسمگلر کو گرفتار کر کے بیس کلو گرام منشیات برآمد کر لی ،بین الاضلاعی منشیات اسمگلر ظہیر وزیر آباد کا رہائشی تھا۔

پولیس نے منشیات فروشی کے لئے استعمال ہونے والی گاڑی، ساڑھے سولہ کلو گرام چرس اور ساڑھے تین کلو گرام افیون برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔

ملزم گاڑی میں پنجاب کے مختلف شہروں میں منشیات سپلائی کرتا تھا ۔

وی  این ایس پنڈی بھٹیاں