پٹرولیم مصنوعات کی قلت کامعاملہ، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان کی ملاقات

161

اسلام آباد، 05 جولائی ( اے پی پی): اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان نے ملاقات کی۔  ملاقات میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور قلت پر گفتگو کی گئی۔

 اٹارنی جنرل نے  لاہور  ہائیکورٹ  کے  ریمارکس کے بارے میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو آگاہ کیا۔

 اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر  نے کہا کہ ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں ۔ پہلے بھی قائمہ کمیٹی کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے  تحقیقات کی ہدایات تھیں۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم سے رپورٹ مانگی ہے۔

انہوں  نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ عوامی مسائل پر اپنا کردار  ادا کرے گی۔

فاروق