چنیوٹ: تھانہ بھوآنہ پولیس کی کارروائی ، بین الاصوبائی سمگلر منشیات سمیت گرفتار

204

چنیوٹ،16 جولائی (اے پی پی ):  تھانہ بھوآنہ پولیس کی کارروائی  ،بین الاصوبائی منشیات سمگلر منشیات سمیت گرفتار  کر لیا  گیا  ۔

اس حوالے سے ڈی پی او سید حسنین حیدر نے پریس کانفرنس  کرتے  ہوئے  کہا کہ پولیس نے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہے ،دوست محمد پل پر ناکہ بندی کے دوران بین الاصوبائی منشیات سمگلر گرفتار کر کے  منشیات سمگلر کے قبضہ سے ڈیڑھ من سے زائد چرس اور افیون برآمد کر لی    گئی ہے۔

ڈی پی او  نے بتایا کہ ملزم نور محمد ضلع کرک کا رہائشی اور منشیات سپلائی کا دھندہ کرتا ہے،ملزم گاڑی میں منشیات لیکر جنوبی پنجاب جارہا تھا۔ ڈی پی او نے اچھی کارکردگی پر پولیس ٹیم کے لیے انعام اعلان بھی کیا ۔

وی این ایس ، چنیوٹ