ڈپٹی کمشنر تھرپارکر  کا  ضلع بھر  میں فصلوں کو ٹڈی دل سے بچا نے  کیلئے  پیشگی اسپرے کرنے  کی  ہدایت

122

تھرپارکر، 19 جولائی  (اے  پی پی ):ڈپٹی کمشنر تھرپارکر محمد نواز سوہو کی جانب سے تھرپارکر ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ ضلع بھر میں فصلوں کو ٹڈی دل سے بچاو کےلئے ٹڈی دل کے خاتمہ کے لئے پیشگی اسپرے کریں اور مقامی افراد کو ہوائی اسپرے سے انسان، جانور اور دیگر حیوانات پر ہونے والے نقصانات سے بچانے کےلئے احتیاطی تدابیر اپنانے کے لئے آگاہی بھی فراہم کی جائے تاکہ عوام کو اسپرے کے مضہر اثرات اور پالتو جانوروں کو اس اسپرے کے نقصانات سے بچایا جاسکے ۔

 اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل کے خاتمہ کے لئے جاری اسپرے کے کام کی رپورٹ ڈپٹی کمشنر آفس میں روزانہ کی بنیاد پر جمع کرائی جائے۔ ۔

ی این ایس، تھر پارکر