لاہور،29 جولائی (اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے دربار پر حاضری دی جہاں گورنر پنجاب نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملکی ترقی، سلامتی اور کرونا سے بچاؤ کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔
اس موقع پر صوبائی وزیر برائے مذہبی امور سید سعید الحسن شاہ اور پیر ناظم شاہ بھی انکے ہمراہ تھے۔
وی این ایس، لاہور











