ملتان، یکم آگست(اے پی پی): کمشنر شان الحق نے شہر میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ہنگامی دورہ کیا۔انہوں نے گلی محلوں اور شاہراہوں پر آلائشیں اٹھانے کے عمل کا جائزہ لیا جبکہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے شہر میں فعال سیکٹر کیمپس کا دورہ بھی کیا اور کہا کہ شہر میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے صفائی آپریشن تسلی بخش ہے،کسی کالعدم تنظیم کو کھالیں جمع کرنے نہیں دینگے ۔
کمشنر شان الحق نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے این او سی کے حامل ادارے کھالیں جمع کرسکتے ہیں اور کہا کہ مثالی صفائی پر سینٹری ورکرز کو خصوصی انعامات سے نوازا جائے گا،شہری بھی صفائی مہم میں انتطامیہ کا ساتھ دیں۔
اے پی پی /ملتان/ قرۃ العین