آزادی ایک نعمت ہے ، متحد ہوکر دشمن کی سازشوں کو ناکام بنائیں: المسلمین مولانا عبدالخبیر آزاد

95

ملتان ،18 اگست (اے پی پی ): کنوینئر اتحاد بین المسلمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امن کا وفد امن کا پیغام لیکر اولیاء اللہ کے شہر آیا ہے۔کسی دشمن کی سازش کو وطن عزیز پاکستان میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ آزادی ایک نعمت ہے ،اس کی قدر کریں متحد ہوکر دشمن کی سازشوں کو ناکام بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ او آئ سی کا اجلاس بلا کر فلسطین کا مسلئہ بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔حکومت پاکستان نے مسلئہ کشمیر کو بہترین انداز سے ہر سطح پر اجاگر کیا اور اس کو نقشے میں شامل کرکے بھارت کو واضح پیغام دیا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اسکو الگ نہیں کیا جاسکتا۔

مولانا سید عبد الخبیر نے محرم الحرام کے انتظامات پر انتظامیہ اور پولیس پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کیساتھ میڈیا اور عوام الناس کو بھی اپنی قومی ذمہداری نبھانا ہوگی۔اس موقع پر امن وفد کے ممبران سردار محمد خان لغاری، مولان مفتی مبشر نظامی،مولانا مسعود قاسم قاسمی، شفقت حسین بھٹہ،مولانا عبدالطیف نقوی،صاحبزادہ سید عبدالبصیر آزاد،مولانا عبدالستار نیازی، میاں اجمل عباس،اور مولانا انوار الحق مجاہد بھی موجود تھے۔