بہاول پور میں شہری جنگلات کے فروغ کے لئے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں: ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال

98

بہاول پور ، 18 اگست ( اے پی پی): ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال نے کہا ہے کہ بہاول پور میں شہری جنگلات اربن فارسٹ کے فروغ کے لئے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ ماحول میں خوشگوار تبدیلی آئے۔ اس سلسلہ میں تمام متعلقہ ادارہ جات اپنا کردار ادا کریں۔اپنے دفتر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہاول پور شہر میں پانچ مقامات پر شہری جنگلات قائم کئے جائیں گے جن میں شاہدرہ پارک، سیٹلائٹ ٹاؤن کے تین پارکس اور دیوان والی پلی کے نزدیک قائم مینگو آرچرڈ فارم(Mango Orchard Farm)شامل ہیں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہدعمران مارتھ، چیئرمین گرین بہاول پور ٹیم وقار یعقوب، ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایچ اے عابد یاسین، ڈپٹی ڈائریکٹر ہاؤسنگ راؤ شفیق الرحمن موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہری جنگلات میں مقامی ماحول کے مطابق پودے لگائے جائیں۔پودوں کی دیکھ بھال اور آبیاری پر خصوصی توجہ دی جائے۔انہوں نے کہا کہ شہر

کی گرین بیلٹس اور پارکس کو خوبصورت بنانے اور پودوں کی دیکھ بھال کے کاموں کے لئے پی ایچ اے اور دیگر متعلقہ افسران مستعدی سے کام کریں تاکہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو