اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے ایوان اسمبلی میں نئی مثال قائم کر دی، ایم پی اے عصام الدین  کی   ایک دن  کیلئے  رکنیت معطل کردی

136

پشاور، 31اگست(اے پی پی): سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے 25 اگست 2020 کو اسمبلی اجلاس کے دوران ایم پی اے عصام الدین کی جانب سے ایوان کو بم سے اڑانے کی دھمکی اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی پر اپنے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے ایم پی اے عصام الدین کو ایوان سے باہر نکالنے کا حکم دے  دیا اور انکی ایک دن کے لئے رکنیت معطل کردی۔

انہوں نے   کہا کہ  اس مقدس ایوان میں عوام کے ووٹوں سے منتخب نمائندگان بیٹھے ہیں، ہم اس ایوان اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف اس طرح کی نازیبا زبان کی اجازت نہیں دینگے۔