کراچی، 14 اگست(اے پی پی ):امریکہ پاکستان بزنس ڈویلپمنٹ فورم کی جانب سے جشن آزادی تقریب کا انعقاد جمہ کو یہاں ہوا،صوبائی وزیر بلدیات و اطلاعات ناصر حسین شاہ، سینیٹر عبدالقیوم سومرو، ڈاکٹر فاروق ستار بھی تقریب میں شریک ہوئے، تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی پاکستان تحریک انصاف بلال غفار، ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سہراب سرکی، کمشنر کراچی افتخار شالوانی بھی شریک تھے۔
فورم کے کو فاونڈر و سیکریٹری جنرل سید ناصر وجاہت، صدر پاکستان چیپٹر شیخ امتیاز حسین نے مہمانوں کا استقبال کیا معزز مہمانوں نے پرچم کشائی بھی کی، کیک بھی کاٹا فورم کے بانی نوید عیسی، کو فاونڈر اور چیئرمین ذیشان الطاف لوہیا کا پیغام بھی سنایا گیا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ امریکہ سمیت تمام ممالک کے ساتھ تجارتی و سفارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں، امریکہ پاک بزنس ڈویلپمنٹ فورم کی کوششیں قابل ستائش ہیں، تجارتی و سفارتی تعلقات میں پاکستان کے قومی مفاد کو سب ے پہلے مقدم رکھنا ہو گا۔
اس کے علاوہ جشن آزادی کے موقع پر شہر کے مختلف علاقوں میں میں رنگا رنگ تقریبات بھی منعقد کی گئیں جن میں خواتین بچوں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے جوش و جذبے سے شرکت کی ۔