بجلی کی باکفایت استعمال کے لیے عوام غیر ضروری استعمال ترک کر دیں؛ کامران بنگش

96

پشاور، 17اگست(اے پی پی):  معاون اطلاعات و بلدیات کامران بنگش نے کہا ہے کہ پیسکو چیف جبار خان نے حلقہ پی کے 77 سمیت پشاور کے دیگر علاقوں میں بجلی ایشوز ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی کرا دی ہے، جلد ہی بجلی بندش سے متعلقہ تمام مسائل حل ہو جائینگے۔

بجلی لوڈشیڈنگ ایشو پر معاون اطلاعات و بلدیات کامران بنگش نے آج یہاں پیسکو چیف سے ملاقات کی اور حلقہ پی کے 77 میں بالخصوص اور دیگر اضلاع میں بالعموم غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، اوور لوڈنگ اور دیگر ایشوز پر تفصیلی بحث کی۔

کامران بنگش نے کہا کہ گزشتہ کئی روز سے خود لوڈشیڈنگ ایشو کا شکار ہوں ایسا نہیں کہ میں اے سی میں بیٹھا ہوں اور عوام کو بجلی بھی میسر نہ ہو۔ عوام کو اللہ کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے مسائل حل کریں گے۔

 کامران بنگش نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ کنڈا کلچر کے خلاف پیسکو کا ساتھ دیں، کنڈا بجلی حرام ہے، اسلام و قانون دونوں کے منافی ہے۔

وی این ایس،پشاور