بورے والا،27 اگست (اے پی پی ): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی احسان اللہ چوہان کی ہدایت پر وہاڑی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ،اس موقع پر ڈی ایس پی بورے والا شمس الدین کی سربراہی میں ایس ایچ او فتح شاہ شاہد اسحاق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ علاقہ میں ڈکیتی،راہزنی اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک جرائم پیشہ گروہ کے 4 ارکان رضا فیصل، عمیر، علی رضا اور سہیل کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے لوٹی ہوئی رقم 2 لاکھ 66 ہزار روپے نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والے 2پسٹل برآمد کر لئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے پانچ وارداتوں کا انکشاف کردیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
اس حوالہ سے ڈی پی او وہاڑی کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر معاشرے کا ناسور ہیں ایسے عناصر کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں جاری رہیں گی اورعوام کے تعاون سے ضلع کو کرائم فری بنانے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے گی۔
.











