بورے والا ،27 اگست (اے پی پی ): ڈی پی او وہاڑی احسان اللہ چوہان نے ساتوویں محرم الحرام کے حوالے سے سیکورٹی پلان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھرمیں 17مجالس اور 26روایتی و لائسنسی جلوس برآمد ہوں گے،محرم الحرام کے دوران 1824پولیس افسران و اہلکاران سکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ جلوسوں کے راستوں کو خار دار تاروں سے سیل کر دیا گیا ہے اور ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کی مانیٹرنگ کے لئے 7ویجیلنس ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جلوسوں کے داخلی و خارجی راستوں پر بذریعہ میٹل ڈٹیکٹراور واک تھرو گیٹ چیکنگ ہوگی،ڈرون کیمروں سے اہم مجالس و جلوس کی مکمل مانٹیرنگ بھی کی جارہی ہے جبکہ سکیورٹی کے پیش نظرٹریفک پلان جاری کر کے متبادل راستوں کا تعین کر لیا گیا۔
بعد ازاں ڈی پی او وہاڑی نے ڈی سی سی وہاڑی کیپٹن (ر)وقاص رشید کے ہمراہ 7 ویں محرم کے جلوسوں کے روٹس کا معائنہ کیا اور سیکورٹی کے حوالے سے کئے جانے والے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔











