بورے والا،07اگست(اے پی پی): اگست کے آغاز کے ساتھ ہی ملک بھر کے ساتھ ساتھ بورے والا کے شہریوں خاص طور پر بچوں میں جشن آزادی کو جوش و خروش کے ساتھ منانے کے لیے شہر میں جگہ جگہ جھنڈیوں ،بیجز اور سبز ہلالی پرچموں کے سٹالز سج چکے ہیں اور بچے بڑے سب جھنڈیاں اور بیجز خریدرہے ہیں۔
بچے اپنے گھروں کوسجانے کےلئے جھنڈیاں خرید رہے ہیں تو وہی پر نوجوان اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر لگانے کےلئے سبز ہلالی پرچم لے رہے ہیں، ہر شخص جشن آزادی کو منانے میں انتہائی پرجوش دکھائی دیتاہے اور چودہ اگست آزادی کی خوشیاں منانے کی تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں۔
جشن آزادی کے موقع پر ہمیں جہاں ملکر اس قومی دن کی خوشیاں منانی ہیں وہاں ہمیں کورونا کی وباء سے بچاو کے لئے بھی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہو گا۔
وی این ایس ، بورےوالا











