مظفرگڑھ، 07اگست(اے پی پی):ڈیرہ غازی خان روڈ پر علامہ اقبال ٹاؤن کے قریب گاڑی میں آتشزدگی سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی تاہم گاڑی میں سوار تمام افراد محفوظ رہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ گاڑی میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی جس نے پوری کار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، کار میں سوار افراد ملتان سے ڈیرہ غازی خان جا رہے تھے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی فائر وہیکل اور ایمبولینس نے جائے حادثہ پر بروقت رسپانس کیا اور آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا۔
وی این ایس، مظفرگڑھ











