بورے والا ؛اسسٹنٹ کمشنر نے ٹائیگر فورس کے ہمراہ پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا۔مختلف مقامات پر سینکڑوں پودے لگائے

109

بورے والا 10 اگست    (اے پی پی )؛ اسسٹنٹ کمشنر بورے والا رانا اورنگ زیب اور پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک فاروق اعوان  کی قیادت میں میدان میں آ گئی انہوں نے پلانٹ فار پاکستان کے حوالہ سے شجر کاری مہم کا آغاز کردیا سول ریسٹ ہاوس اور قائد اعظم سٹیڈیم سمیت شہر کے مختلف مقامات پر اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگ زیب،ملک فاروق اعوان اور محکمہ جنگلات کے عملہ نے سینکڑوں پودے لگائے جس میں ٹائیگر فورس کے جوانوں نے اس مہم میں بھر پور حصہ لیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگ زیب اور ملک فاروق اعوان کا کہنا تھا کہ

 وزیر اعظم پاکستان عمران خان کےوژن گرین پاکستان کو ضرور پورا کیا جائے گااس کے لیے ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں ماحول کو صاف رکھنے, صحت کے لیے درخت لگانا ضروری ہے ٹائیگر فورس جوان اس قومی مشن میں اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سےنبھائیں ٹائیگر فورس کے جوان وزیر اعظم کے ویثرن کو ہر سطح پر کامیاب بنائیں انکی ملکی خدمات پوری قوم کے لئے قابل فخر ہیں ملکی اداروں کے شانہ بشانہ ٹائیگر فورس کورونا وائرس کے خلاف مہم میں ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے علاوہ اب پلانٹ فار پاکستان کے تحت ملک کو سرسبز بنانے میں بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔

اے پی پی/ نصیب الہی