پشاور، 13اگست(اے پی پی): وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ لاہور میٹرو اور پشاور بی آر ٹی میں زیادہ فرق ہے، بی آر ٹی چار گنا بڑا پراجیکٹ ہے،اگرشریف فیملی کا کمیشن اوراتفاق کا سریا ہوتا تواسکی لاگت بڑھ جاتی۔ بی آر ٹی کا منصوبہ پشاور کا مستقبل روشن کردیگا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا جبکہ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی کامران بنگش کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی میگاپراجیکٹ ہے جسے یک دم نہیں کھولاجاسکتا،بلکہ مرحلہ وار ہوگا اور فیڈر روٹس بھی کھلتے چلے جائیں گے۔
شہباز گل نے کہا کہ بی آر ٹی کا تخمینہ 57ارب روپے لگایاجسے مرکز نے کم کرکے 49 ارب کیا جو اب 66ارب ہے۔ حکومتی نمائندوں کے مطابق بی آر ٹی کی تکمیل کے بعدہر قسم کی تحقیقات کےلیے تیار ہیں۔











