ملتان، 20 اگست ( اے پی پی): جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلہ میں ایم ڈی اے آفس میں والز پینٹنگ کا افتتاح کیا گیا۔ترجمان حکومت پنجاب و ایم پی اے سبین گل خان،فوکل پرسن و ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمرالزمان قیصرانی،ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے آغا محمد علی عباس نے والز پینٹنگز کا افتتاح کیا سوسائٹی فار سپیشل پرسنز کے محمد آصف،سول سوسائٹی کے ممبران اور بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے فائن آرٹس ڈیپارٹمنٹ کے طلبہ وطالبات بھی اس موقع پر موجود تھےسبین گل خان نے کہا کہ جشن آزادی کے لوگو “موسم گرم کے رنگ،امن کے سنگ”کے تحت ایم ڈی اے آفس،سپورٹس گراونڈ اور قصور گردیزی روڈ کی دیواروں کو پیٹینگز سے سجایا جائے گاپینٹیگز سے ملتان کے پرامن شہریوں کے مذہبی رواداری,بھائی چارے اور تحمل کے جذبات کی عکاسی ہو گی
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قمر الزمان قیصرانی نے کہا کہ والز پینٹنگز کے لیے یونیورسٹی کے طلبہ وطالبات کی خدمات حاصل کی گئیں ہیں قمر الزمان قیصرانی نے کہا کہ والز پینٹنگز کے لیے طلبہ و طالبات اعزازیہ،کھانا،سکیورٹی اور دیگر سہولیات بھی فراہم کر رہے ہیں
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہا کہ والز پینٹنگ سے اولیائے کرام کے تاریخی شہر کا سافٹ امیج پوری دنیا تک پہنچایا جائے گاجنرل ایم ڈی اے آغا محمد علی عباس نے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر ہم پینٹنگز کے ذریعے اپنی خوشیوں کو دوبالا کر رہے ہیں ڈی جی ایم ڈی اے نے کہا کہ ہمارا ملک ہمارا اثاثہ ہے،والز پینٹنگز سے ہمارے وطن عزیز کا پر امن تائثر اجاگر ہو گا۔











