جیکب آباد ؛محرم الحرام کے پیش نظر اجلاس ،مختلف امور زیر بحث آئے

105

جیکب آباد، 18اگست(اے پی پی): محرم الحرام کے پیش نظر مہران ہال میں اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ایس ایس پی جیکب آباد محمد طارق نواز اور ڈی ایس آر شہباز رینجرز نے کی،اجلاس میں تمام مکتبہ الفکر کے علماء،رہنمائوں اور ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز نے شرکت کی، اجلاس میں ایس ایس پی نے شرکاء سے مسائل دریافت کیئے ۔

شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پہلے کی طرح باہمی تعاون بھائی چارے اور رواداری کی راہ پر چلنے کا عظم کیا،اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا، مذھبی رہنمائوں نے مختلف جعلی فیس بوک آئے ڈیز کی نشاندہی کی جس کے ذرئیے شر پسند عناصر نفرتیں پہلا رہیں ہیں، ایس ایس پی جیکب آباد نے جعلی آئے ڈیز کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسرز کو ایسی فہرست تیار کرنے کے احکامات دے دئیے جن پر سخت کاروائی کر کے ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

ایس ایس پی صاحب نے اجلاس کے دوران تمام مذہبی رہنماؤں سے محکمہ داخلا کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر بھرپور نمونے سے عمل کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اصل میں اسلام کی روح ہی برداشت ہے، اور تاریخ کی سب سے بڑی قربانی دس محرم کے دن کربلا میں دی گئی،تمام ڈی ایس پیز صاحبان رات کے وقت لوڈشیڈنگ اور ماتمی جلوسوں کے روٹس پر صفائی کےلیے متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں، ایس ایچ اوز امام بارگاہ اور ماتمی جلوسوں کے روٹ کو پراپرلی سرچ اور سویپ کروائیں،ٹریفک پلان ترتیب کیا جائے جس سے جلوسوں کو کلیئر راستہ دیا جائے تاکہ کسی کو دشواری پیش نہ آئے،پہلی محرم سے دس محرم تک ہوٹلوں پر فلمیں اور گانیں چلانے پر پابندی لگادی جائے،تمام معاملات کو مانیٹر کرنے کے لیے خصوصی کنٹرول روم قائم کیا جائگا،مسائل کے حل کے لئیے فوکل پرسنز مقرر کئیے جائیں گے، تاکہ اس کو فوری حل کیا جا سکے۔