خیرپور؛یوم شہدائے پولیس  پر تقریب  کا  انعقاد، شہداء  کو خراج تحسین پیش

125

خیرپور،04اگست(اے پی پی ): یوم شہدائے پولیس  پر پولیس کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پولیس لائن میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب کے مہمان خاص ایس ایس پی خیرپور امیر سعود مگسی تھے جبکہ تقریب میں ڈی ایچ او محمد حسین ابڑو،ڈاکٹر کلیم میمن،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر و ممبران ، پریس کلب کے صدر و ممبران،وکلاءسمیت شہداءکے اہل خانہ  ،پولیس اہلکاروں اور سول سوسائٹی نے شرکت کی۔

اس موقع پر ایس ایس پی امیر سعود مگسی نے خیرپور پولیس کے شہدا کے  اہل خانہ سے ملاقات کی، ان میں تحائف تقسیم کیے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی خیرپور امیر سعود مگسی نے کہا کہ شہداء پولیس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، مجھے فخر ہے کہ میں ایسی فورس کی کمانڈ کررہا ہوں جس کے 125 سے زائد جوانوں نے شہادت کا درجہ حاصل کیا ۔

انہوں نے  کہا کہ شہداءپولیس نے امن وامان کے قیام اور لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا جو میرے اور پولیس کے لئے باعث فخر ہے، اب ان کے اہل خانہ کی دیکھ بھال اور انکے مسائل کا حل میری ذمہ داری ہے ہم ایک خاندان کی طرح ہیں یہ اکیلے نہیں ہیں، پورا پولیس ڈیپارٹمنٹ ان کے ساتھ ہے۔

اے پی پی /اطہراللہ/حامد