لاہور،04 اگست (اے پی پی): الحمرا میں یوم آزادی کی مناسبت سے 30فٹ لمبا اور 64فٹ چوڑاسبز ہلالی پرچم لہرا دیا گیا، یوم آزادی کے آمد پر الحمراء کی عمارت کو سفید اور سبز روشنیوں سے بھی سجایا گیاہے۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا ثمن رائے نے کہا کہ الحمرا کے اس اقدام سے ملی جوش و خروش میں اضا فہ ہوگا جبکہ عوامی جذبہ جب الوطنی بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ 14اگست کا دن قومی تاریخ میں نہایت اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر ثمن رائے نے کہا کہ آزادی عظیم نعمت ہے،تحریک پاکستان کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
اے پی پی /لاہور/حامد











