سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کے صاحبزادے کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

119

سکھر۔27اگست(اے پی پی):  سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کے صاحبزادے ، پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات ، رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی کے بڑے بھائی سید مظفر علی شاہ جیلانی کی نماز جنازہ خیرپور میں ادا کی گئی اور آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، وہ گزشتہ روز کراچی کے نجی ہسپتال میں 73 سال کی عمر میںوفات پا گئے تھے۔ نماز جنازہ و تدفین میں سیاسی ، سماجی ، مذہبی ، سرکاری اور غیر سرکاری عہدیداروں سمیت صحافیوں ، معزین شہر ، وکلاءاور ادیبوں نے شرکت کی۔ مختلف سیاسی سماجی شخصیات و صحافیوںنے سیدقائم علی شاہ سے انکے صاحبزادے سید مظفر علی شاہ مرحوم کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیااور مرحوم کیلئے مغفرت کی دعا کی ،جیلانی ہاؤس خیرپور میں تعزیت کیلئے آنے والوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔