سبی  ؛ ڈپٹی کمشنر نے سرکٹ ہاوس  میں یوم  پاکستان کے حوالے  سے  پرچم کشائی کی

109

سبی، 14 اگست (اے پی پی ): ملک بھر کی طرح ضلع سبی میں بھی جشن آزادی جوش و خروش کے ساتھ منائی جارہی ہے،سرکٹ ہاوس میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی،تقریب میں ضلعی آفیسران،قبائلی معتبرین،معززین اور مختلف سکولوں کے طلبا وطالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر محمد یاسر بازئی نے پرچم کشائی کی۔ تقریب کے اختتام پر کشمیر کی آزادی اور ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔