سکھر،26اگست(اے پی پی) ہائیڈرو الیکٹرک سینٹرل لیبر یونین روہڑی آپریشن سب ڈویژن کے الیکشن منعقد ہوئے، الیکشن میں پھول اور چاند گروپ کے امیدواروں نے حصہ لیا ،پھول گروپ کے امداد علی میمن چیئرمین منتخب ہوگئے جبکہ وائس چیئرمین امیدواروں نے مساوی 38,38 ووٹ حاصل کیے، فیصلہ کیا گیا کہ پہلے سال پھول گروپ کے محمد صوفن شیخ وائس چیئرمین رہیں گے جبکہ دوسرے سال میں نوید اقبال اعوان ہونگے، جنرل سیکر ٹری کے عہدے پر چاند گروپ عرفان احمد قاضی، جوائنٹ سیکر یٹری کے عہدے پر پھول گروپ کے محمد شریف کٹپر منتخب کامیاب ہوگئے کامیاب ہونے والے عہدیداروں کو ایس ڈی او عبدالفہیم بلوج ودیگر نے مبارک باد دیں دوسری جانب سیپکو سب ڈویڑن آپریشن میں ہائیڈرو لیبر یونین کے عہدیدران متفقہ رائے سے بلا مقابلہ چیئرمین مظفر علی میمن،وائس چیئرمین تنویر احمد شیخ، جنرل سکر یٹری غلام رسول اوڈھو، جو ائنٹ سیکر یٹری دیدار علی سولنگی منتخب ہوگئے۔











