سکھر:ایس ایس پی اور ایس ایس پی اسپیشل برانچ کے ہمراہ ماتمی جلوس کی فول پروف سیکورٹی انتظامات کے حواے سے روہڑی کا دورہ 

210

سکھر۔27اگست(اے پی پی )ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں، ایس ایس پی اسپیشل برانچ منصور احمد مغل کے ہمراہ 8، 9 محرم الحرام ماتمی جلوس کی فول پروف سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے روہڑی کا دورہ  کیا،دورے کے دوران کلوز سرکٹ کنٹرول روم پہنچے جہاں سی سی ٹی وی کے سے ذریعے جلوس کی مانیٹرنگ اور سیکیورٹی پلان کے مطابق ڈیپلائیمنٹ پر متعلقہ افسران سے بریفنگ لی ،ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے متعلقہ افسران کو اہم ڈیوٹی کے دوران بہتر ٹرن آؤٹ کے ساتھ ڈیوٹی کے فرائض احسن انداز میں سرانجام دینے کی ہدایات کی ۔

دورے کے دوران ایس ایس پی سکھر نے سخت احکامات جاری افسران و اہلکاروں کو پابند کیا کہ محرم الحرام کے دوران اہم ڈیوٹی سے غفلت برتنے پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی،کسی قسم کی غفلت کوتاھی ناقابل برداشت ہوگی ایس ایس پی سکھر کی تمام متعلقہ افسران کو ہدایات کی۔