سکھر:موٹر وے پولیس کی جانب سے سرسبزپاکستان شجرکاری مہم کا انعقاد

106

سکھر،11 اگست(اے پی پی): موٹر وے پولیس کی جانب سے سکھر سیکٹر میں ایس ایس پی موٹر وے غلام سرور بھیو کی زیر نگرانی سرسبزپاکستان شجرکاری مہم کے تحت مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ اس سلسلے میں سکھر سیکٹر میں گمبٹ، کرم آباد، پنوعاقل  اور   ڈہرکی میں موٹر وے پولیس کے افسران و ملازمین نے سرسبز پاکستان کے حوالے سے شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے۔

اس موقع پر ایس ایس پی موٹر وے غلام سرور بھیو نے کہا کہ آئی جی موٹر وے ڈاکٹر سید کلیم امام، ایڈیشنل آئی جی ساﺅتھ ریجن ڈاکٹر آفتاب احمد پٹھان، ڈی آئی جی موٹر وے سندھ مطلوب حسین کی خاص ہدایت پر سکھر سیکٹر میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا ہے  جس سے عام لوگوں میں موٹر وے پولیس کی عزت و قار مزید بلند ہوا ہے۔

واضح رہے کہ موٹر وے پولیس سکھر سیکٹر نے رواں ہفتے نیشنل ہائی وے سکھر سیکٹر میں 30ہزار پودے لگانے کا عزم کیا ہے، جس میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی موٹروے پولیس کا بھرپور ساتھ دے رہی ہے جبکہ آئی جی موٹر وے ڈاکٹر سید کلیم امام کی ہدایت پر شجرکاری مہم تا حکم ثانی جاری رہے گی۔شجر کاری مہم میں موٹر وے پولیس بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے تاکہ پاکستان کو سر سبز و شاداب بنایا جاسکے۔

وی این ایس ،سکھر