سیف سٹی پروجیکٹ سے جرائم کو کنٹرول کرنے میں بڑی مدد حاصل ہوئی؛ ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب

170

 

رحیم یار خان،27 اگست(اے پی پی ): ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب انعام غنی نے  کہا   ہے  کہ   ایوان صنعت و تجارت رحیم یار خان کی مالی معاونت سے شروع ہونے والے سیف سٹی پروجیکٹ سے جرائم کو کنٹرول کرنے میں بڑی مدد حاصل ہوئی ہے ، ضلع کی بزنس کمیونٹی علاقائی اور قومی سطح پر ہونے والے فلاحی کاموں کے حوالے سے اپنا ثانی نہیں رکھتی۔

 ان خیالات کا اظہار رحیم یار خان کا پہلا دورہ کرنے والے ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب انعام غنی نے چیمبر کمپلیکس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام کے ساتھ پولیس کو اپنا رویہ بہتر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ جھوٹی ایف آئی آر درج کرانے والے بھی اس قانون کے شکنجے میں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع رحیم یار خان سمیت جنوبی پنجاب میں ترقی یافتہ ممالک کی طرح کمیونٹی پولیسنگ سسٹم کے نظام کو فعال کرنے کے لیے بھی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔