ملتان 20اگست(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنرعامرخٹک کی ہدایت پر ایم ڈبلیو ایم سی نے عزاداری کے جلوسوں کے روٹس سے ملبہ اٹھانے کا آغاز کردیا،تمام روٹس سے ملبہ،کچرا اور ویسٹ اٹھایا جارہا ہے۔
سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر روٹس کو ملبے سے صاف کیا جارہا ہے ،شہر میں شامل ہونے والی نئی یونین کونسلوں میں واقع امام بارگاہوں کی صفائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔ قاسم بیلہ اور مظفرآباد ایریا میں واقع امام بارگاہوں میں صفائی کا کام مکمل ہے سورج میانی کے علاقہ میں صفائی آپریشن تیزی سے جاری و ساری ہے گلیوں اور خالی پلاٹوں سے کوڑا کرکٹ اٹھایا جارہا ہے۔
سی ای او عبدالطیف خان نےتمام فوکل پرسنز کو لائسنس داران اور جلوسوں کے منتظمین سے رابطہ رکھنے کا حکم جاری کر دیا ہے، سی ای او آج ایمرجنسی کیمپس کادورہ بھی کریں گے۔











