کرونا وبا کے باعث یہ عید بڑی آزمائش والی عید ہے:وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی  

102

ملتان ،یکم اگست (اے پی پی ): وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کرونا وبا کے باعث یہ عید بڑی آزمائش والی عید ہے۔

 عید الضحٰی  کے موقع پر جاری  اپنے ویڈیو پیغام میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ میری طرف سے تمام اہل وطن اور دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کو عیدالاضحٰی مبارک ہو، اللہ تعالیٰ ہم سب کی قربانیاں قبول فرمائے ۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے  کہا کہ ہم سب نے مل کر بحیثیت قوم اس کرونا کے عفریت کو شکست دینی ہے،الحمدللہ کرونا وائرس کا انفیکشن ریٹ کافی حد تک گر چکا ہے جبکہ ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے۔

 وزیر خارجہ  نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے بعد  محرم الحرام کا مہینہ آ رہا ہے ۔عزاداری کا سب احترام کرتے ہیں لیکن ہمیں احتیاطی تقاضوں کو بھی پورا کرنا ہے تاکہ ہم اس صورت حال سے باہر نکل سکیں، انشاء اللہ پاکستانی قوم اس آزمائش سے بھی سرخروہو گی ۔

اے پی پی /ملتان/نورین