لاہور،04 اگست (اے پی پی): صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے کیمسٹری کے بھارتی پروفیسر کا گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے والی مخض 9 سالہ پاکستانی طالبہ نتالیہ نجم کو مبارکباد پیش کی۔نتالیہ نجم نے صرف دو منٹ 42 سیکنڈ میں پیریاڈک ٹیبل کے عناصر کو برق رفتاری سے کم مدت میں ترتیب دے کر بھارتی پروفیسر میناکشی اگروال کا ریکارڈ سات سیکنڈ کے فرق سے توڑا ہےجبکہ نتالیہ نے 18 جولائی کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیاہے ۔
صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے نتالیا نجم کے والدین کو بھی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ نتالیہ نجم جیسے ہونہار اور محنتی طلباء کو ہر ممکن معاونت فراہم کریں گے،ہمارا ملک ایسے قابل طلباء کی دولت سے مالا مال ہے۔
ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ نتالیہ نجم جیسے طلباء تعلیمی دنیا کے روشن ستارے ہیں۔
اے پی پی /لاہور/نورین











