گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کی ملاقات

110

لاہور، اگست 4(اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے ملاقات کی۔

گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں کرونا کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ کورونا کی  روک  تھام  کے لیے سمارٹ لاک ڈاون سمیت حکومت پنجاب  کے  انتظامات  موثر ثابت ہوئے ہیں،کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عوام مکمل ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ انہوں  نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل کر کے کورونا کے پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے ، لاک ڈاون ختم ہونے کا ہر گز مطلب یہ نہیں کہ کورونا ختم ہو گیا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب میں بتدریج کورونا کیسز کم ہو رہے ہیں، صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں باقاعدہ ایس او پیز پر عمل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے بچاؤکے لیے احتیاطی تدابیر کو جاری رکھا جائے گا۔

اے پی پی /لاہور/نورین