ضلعی انتظامیہ نے محرم الحرام کے حوالے سے منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے؛ ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک

233

ملتان ،15 اگست (اے پی پی ): محرم الحرام کے حوالے سے لائسنس داران کا اجلاس،اجلا س  سے خطاب  کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کہناتھا کہ  کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے محرم الحرام کے حوالے سے منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے،جلوسوں کے روٹس کی مرمت اور پیچ ورک کے ٹینڈر جاری کردئیے گئے ہیں جبکہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عزاداری کے جلوسوں کے روٹس پر صفائی کے بھرپور اقدامات کرے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز کو تمام مسائل 5 یوم کے اندر حل کرنے کا حکم دیتے  ہوئے کہا ہے کہ جلوسوں کے روٹس پر تمام سٹریٹ لائٹس بحال کی جائیں،واسا محرم الحرام کے موقع شکایات کے لئے کوئیک ریسپانس کا میکانزم تیار کرے۔شہر کا سب سے بڑا مسائل سیوریج سسٹم ہے،واسا دہلی گیٹ،پاک گیٹ،سوتری وٹ اور دیگر علاقوں میں سیوریج مسائل پر توانائیاں فوکس کرے۔اس کے علاوہ  انہوں نے  بتایا  کہ  جلوس کے اختتام اور شرکاء کی واپسی تک سکیورٹی انتظامات الرٹ رہیں گے۔

عامر خٹک نے کہا کہ تمام افسران محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے لائسنسداران کو آن بورڈ لیں،میں محرم الحرام کے انتظامات کی خود نگرانی کرونگا،لائسنس داران بھی سرکاری افسران سے بھرپور تعاون کریں۔انہوں  نے کہا کہ میپکو محرالحرام کے موقع پر شکایات کے ازالے کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے اور میپکو ٹیمیں متعلقہ  اسسٹنٹ کمشنرز سے مربوط رابطہ رکھیں گی۔میٹروپولیٹن کارپوریشن،تحصیل کونسل،میونسپل اور ٹاون کمیٹیز لائٹ کے متبادل انتظامات کی ذمہ دار ہونگی،پانی کی فراہمی کے لئے واسا،پی ایچ اے، ایم ڈی اے اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی گاڑیوں کی خدمات حاصل کی جائیں گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ محرم کے حوالے سے ڈی سی آفس میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے جب کہ محرم الحرام کے دوران کورونا ایس او پیز پر عمل کیا جائے گا  جب کہ عزاداری کے جلوسوں کے منتظمین اور لائسنسداران کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمرالزمان قیصرانی،ایس پی سٹی جاوید خان،اسسٹنٹ کمشنرز عابدہ فرید،شہزاد محبوب،محمد زبیر،غلام سرور بھی موجود تھے جب کہ لائسنداران کے قائدین شفقت حسنین بھٹہ،مزین عبا