وزیراعظم کے وژن کے مطابق پاکستان کو کلین گرین بنانا ہے؛ کمشنر شان الحق

117

ملتان، 15اگست(اے پی پی ): کمشنر شان الحق نے کہا  ہے  کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق پاکستان کو کلین گرین بنانا ہے۔ہر پیٹرول پمپ،پولٹری شیڈ ایک ہزار  پودے لگانے کا پابند ہوگا۔ماحولیاتی کمیٹی تمام پودے مختلف مقامات ،تعلیمی اداروں میں لگوانے کی ذمہ دار ہوگی۔

 ماحولیاتی کمیٹی سے بریفنگ لیتے کمشنر شان الحق  نے  242 کیسز کی منظوری دے دی۔انہوں نے کہا کہ کیسز کی منظوری سے پانچ ہزار  لوگوں کو روزگار میسر ہو پائے گا۔

 کمشنر شان الحق نے واضح کیا کہ تمام پراجیکٹس کے ساتھ ماحولیاتی رپورٹ لف کی جائے۔ ادھوری دستاویزات پر کسی کو این او سی جاری نہیں کیا جائے گا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خواجہ عمیر، ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات ڈاکٹر ظفر اقبال۔ ڈاکٹر طاہر عمران قریشی بھی موجود تھے۔