مری،30اگست(اےپی پی): محرم الحرام کی دو روزہ تعطیلات پر ملک بھر سے سیرو تفریح کی غرض سے آنے والے سیاحو ں کا غیر معمولی رش، تمام تفریحی مقامات کی رونقیں ایک بار پھر دوبالا ہو گئی، گرمی سے ستائے ہوئے سیاح مری کے ٹھنڈے اور خوشگوار موسم سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
سیاحوں کی آمد سے مال روڈ ،جی پی چوک ،کشمیر پوائنٹ اور پنڈی پوائنٹ میں رش ہے جبکہ بھوربن، نیو مری ،کوھالہ ،نیلم جہلم ویو اور دیگر چھوٹے ٹورسٹ پوائنٹس پر بھی سیاح خوبصورت نظاروں سے محظوظ ہو رہے ہیں۔
سیاحوں کی آمد سے رہائشی ہوٹل ،گیسٹ وریسٹ ہاوُسز، فل ھو گئے ہیں اور ریستورانوں اور فاسٹ فوڈ کے کاروبار چمک گئے ہیں۔
مری میں سیاحوں کے رش کے ساتھ گلیات ایوبیہ روڈ اور نیو مری کیجانب گاڑیوں کی لمبی لمبی لائینیں لگی رہی جس سے سیاحوں اور عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ سیاحوں کی آمد کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔











