محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے فری  موبائل ویٹرنری کیمپ کا انعقاد

156

پشین، 21 اگست( اے پی پی ): صوبائی سیکرٹری لائیوسٹاک  اور ڈائریکٹر جنرل لائیوسٹاک کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک پشین  ڈاکٹرسلیم اللہ کاکڑ کی زیر نگرانی ہوائی میدان واپڈا آفس کے  قریب لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پشین کی جانب سے فری  موبائل ویٹرنری کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں چار ہزارسے زائد جانوروں کو متعدی آمراض سے بچاؤ کے ویکسیئن، جراثیم کش ادویات اور جلدی امراض کے ٹیکہ جات لگائے گئے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک پشین ڈاکٹر سلیم اللہ کاکڑ نے مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ مستقبل میں بھی پشین کے مختلف علاقوں میں مزید فری موبائل ویٹرنری کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا ان حفاظتی ٹیکہ جات کیمپ کا بنیادی مقصد جانوروں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنا اور مالداروں کو ریلیف فراہم کرنا ہے کیونکہ ہمارے ضلع  میں 70 فیصد آبادی کا انحصار مالداری اور اس سے منسلک شعبوں سے وابستہ ہے لہذا جانوروں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنا ازحد ضروری ہے انہوں نے کہاکہ تمام مالداروں کو بذریعہ میڈیا اطلاع دی جاتی ہیں کہ اس طرح  فری  موبائل ویٹرنری موبائل کیمپ سے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کریں۔