ملتان، 20 اگست (اے پی پی): شجاع آباد میں باران رحمت شروع، شہر اور گردونواح میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری و ساری ہے، جس سے شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے جبکہ موسم بھی خوشگوار ہوگیاہے ۔
بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں جبکہ گلیوں اور بازاروں میں پانی جمع ہونے سے پیدل گزرنے والوں کو دشواری کا سامنا ہے۔











