ملتان؛ناقص مشروبات  کی فروخت،10 فوڈ پوائنٹس سیل

128

ملتان ،6 اگست (اے پی پی): ناقص مشروبات فروخت کرنے والوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی، مضر صحت مشروبات، ملاوٹی دودھ اور دیگر اشیاء خوردونوش کی چیکنگ، 10 فوڈ پوائنٹس سیل کر دیئے گئے۔

 ڈی جی پنجاب  فوڈ  اتھارٹی عرفان میمن نے  گرمیوں میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے عوام کو پھل اور سبزیوں کا استعمال کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی  مضر صحت مشروبات تیار کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائیاں جاری رکھی گی۔

وی این ایس ، ملتان