میرپورخاص؛ شہید حوالدار  محمد سلیم کی پہلی برسی،قبر پر فاتحہ خوانی کی گئی

155

میرپورخاص، 06اگست ( اے پی پی):دشمن سے لڑتے لڑتے، وطن عزیز کی حفاظت کی خاطر اپنی جان قربان کرنے والےٹاؤن  میرواہ گورچانی کے بہادر جوان حوالدار  محمد سلیم راجپوت کی آج پہلی برسی  منائی گئی۔

برسی میں اہلیان شہر ،عزیزو اقارب، ساسیی ،سماجی و مذہبی شخصیات سمیت میرواہ گورچانی کے ایس ایچ او  ریاض احمد سومرو، پولیس اہلکاروں، زندگی فاؤنڈیشن تعلقہ شجاع آباد کے انچارچ علی اکبر راجپوت نے  شرکت کی۔

 اس موقع پرشہید کی قبر پر فاتحہ خوانی کی گئی ،پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی اور پاک فوج سمیت ملک بھر کے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعلق رکھنے والے شہداء کے  درجات بلندی کے لیئے اجتماعی دعا کی گئی۔

 وی این ایس ، میرپور خاص