ملتان؛پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی جانب سے مون سون شجرکاری کی حکمت عملی تیار کر لی گئی

144

ملتان ،25 اگست (اے پی پی ): ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ڈاکٹر ملک عابد محمود نے  کہا ہے کہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی جانب سے مون سون شجرکاری کی حکمت عملی تیار کر لی گئی۔پارکس اور گرین بیلٹس پر شجرکاری کے ساتھ ساتھ میٹرو گرین بیلٹس پر خصوصی توجہ دی جائے گی، پی ایچ اے کی نرسری کی بہتری کے لیے اقدامات اورسیزنل فلاورز کی تیاری بھی عمل میں لائی جائے گی۔

 ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ڈاکٹر ملک عابد محمود نے ڈائریکٹر ہارٹیکلچر چودھری غلام نبی کے ہمراہ پی ایچ اے کی مرکزی نرسری کے دورہ کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہا کہ ادارے کی بہتری کے لیے ہارٹیکلچر کو مزید فروغ دیں گے۔موسم خزاں میں پنیری بھی لگائی جائے گی۔

انہوں نے ہارٹیکلچر افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملتان کے چوکوں کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے مزید اقدامات اٹھائے جائیں،مون سون موسم میں بھرپور شجرکاری کی جائے گی۔مختلف پارکس او ر گرین بیلٹس میں سکھ چین،مالسری گاف اور لجسٹونیا کی شجرکاری عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کلین اینڈ گرین وژن کو کامیابی سے ہمکنار کر رہے ہیں ۔ شہر کی گرین بیلٹس اور پارکوں میں بھرپور شجرکاری کی جا رہی ہے۔بڑے درختوں کی شجر کاری کو ممکن بنا رہے ہیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ گارڈن ہارٹیکلچر افسر خلیل بھی موجود تھے۔