ملتان،12 اگست(اے پی پی):اوورسیز پاکستانیز کمیشن ڈسٹرکٹ اور ینگ پاکستانیز آرگنائزیسن کے زیراہتمام ینگ پاکستانیزآرگنائزیشن کی 18 ویں سالگرہ کے موقع پر پوسٹ گریجوایٹ کالج نزد ملتان بورڈ گلگشت میں انٹرنیشنل یوتھ ڈے جشن آزادی چار روزہ تقریبات بعنوان ” ہمارا پرچم یہ پیارا پرچم” کے دوسرے روز “یوتھ آزادی فیسٹیول”تقریری و ملی نغمہ کے مقابلے اور واک ہوئی۔
اس موقع پر بڑی تعداد میں خواتین ،نوجوانوں اور بچوں سمیت سینئر اساتذہ کرام نے پروگرام میں شرکت کی ، آخر میں تقریب میں حصہ لینے والوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔











