پشاور، 12 اگست(اے پی پی):: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا، پولیو ویکسینیشن مہم کے دوران 45 لاکھ 62ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ مہم کے لئے 19 ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ان ٹیموں میں 17859 موبائل ٹیمیں اور 1237 فکسڈ ٹیمیں شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کورونا کی وجہ سے چار مہینے کی تعطل کے بعد پولیو مہم دوبارہ شروع کی گئی ہے۔
انسداد پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے سے پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ مہم کے دوران صوبے کے 21 ہائی رسک اضلاع میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ علماء، میڈیا اورمنتخب عوامی نمائندوں سمیت تمام طبقے پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے حکومتی کوششوں کا ساتھ دیں۔











