ملتان، 04 اگست(اے پی پی): ایڈینشل آئی جی پولیس ساؤتھ پنجاب انعام غنی نے یوم شہداء پر پولیس لائینز کا دورہ کیا اور سی پی او حسن رضا خان کے ہمراہ یادگار شھداء پر حاضری دی اور اظہار عقیدت کیلئے پھول چڑھاکر ملکی سلامتی کیلئے دعا کی۔
اس موقع پر ایڈینشل آئی جی پولیس ساؤتھ پنجاب انعام غنی نے کہا کہ شھداء پولیس نے جانیں قربان کرکے بہادری کی عظیم مثال قائم کی ہے، پولیس جوانوں کی شہادت ہمارے اگلی نسلوں کی بقاء ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ یوم شھداء ہمیں اپنے جوانوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔
وی این ایس، ملتان











