ملتان،04 اگست(اے پی پی ):ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ انعام غنی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب میں ایڈیشنل آئی جی کا آفس ایک ہفتے میں فعال ہو جائے گاوزیراعلی پنجاب پولیس کے نئے سیٹ اپ کا افتتاح کرینگےمقدمات کا فوری اندراج ممکن بناکر جرائم کنٹرول کرینگےمیرٹ پر پولیس افسران کی تعیناتی اور تفتیش ترجیح ہے۔ نئے تھانوں کا قیام،سیف سٹی پراجیکٹ اور پولیس انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ جنوبی پنجاب کی 28 ہزار نفری میں مزید اضافہ ناگزیر ہےتھانوں میں نئی گاڑیاں اور وسائل کی فراہمی کیلئے جدو جہد کرونگا۔
ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب نے کہا کہ جعلی پولیس مقابلے،تشدد اور خواتیں کی ہراسمنٹ کے واقعات کا تدارک کرینگے پولیس کلچر تبدیل کرنے کیلئے موثر اقدامات پر عمل پیرا ہیں پولیس سے متعلقہ اختیارات کی فراہمی کیلئے رول آف بزنس کی تبدیلی پر کام جاری ہےجنوبی پنجاب کی عوام کو انصاف کی فراہمی کیلئے لاہور نہیں جانا پڑے گا،تبدیلی تفتیش اور اپیلوں کی سماعت کا اختیار بھی مل گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ساؤتھ پنجاب آفس کو تمام پوسٹیں فراہم کردی گئی ہیں جعلی پولیس مقابلے،تشدد اور خواتیں کی ہراسمنٹ کے واقعات کا تدارک کرینگےنئے تھانوں کا قیام،سیف سٹی پراجیکٹ اور پولیس انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے اقدامات جاری ہیں اور جنوبی پنجاب کی 28 ہزار نفری میں مزید اضافہ ناگزیر ہے۔
انعام غنی نے کہا کہ تھانوں میں نئی گاڑیاں اور وسائل کی فراہمی کیلئے جدو جہد کرونگا 38 شہداء پولیس کا تعلق ضلع ملتان سے ہے پولیس کے 7 شہداء بم بلاسٹ میں شہید ہوئے 14 پولیس اہلکار و افسران دوران پولیس مقابلہ شہید ہوئےجبکہ 17 پولیس اہلکار و افسران ٹارگٹ کلنگ کے نتیجہ میں شہید ہوئے پولیس شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیئے 4 اگست کو یوم شہیدا منایا جاتا ہے۔
وی این ایس،ملتان











