ملتان؛ جشن آزادی کے حوالے سے دارالامان میں رنگا رنگ تقریب کا اہتمام

130

ملتان ،13 اگست (اے پی پی):جشن آزادی کے حوالے سے دارالامان ملتان میں جسمین لائنز کلب کے زیراہتمام رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان ملک یونس وینس نے کہاکہ ہم ان خوش نصیب لوگوں میں سے ہیں جنہیں آزادی نصیب ہوئی ۔ ہمیں اس کی قدر کرتے ہوئے ملکی ترقی میں بڑھ چڑھ کر اپنے حصے کا کام سرانجام دینا ہے ۔

 جسمین کلب کی صدر فرحت شفیق نے کہاکہ ضروری نہیں کہ بڑے پیمانے پر کام کرنے سے ہی ہم ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں بلکہ چھوٹے پیمانے پر کام کرکے بھی ہم ملکی خوشحالی میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔

دارالامان کی انچارج ثناءجاوید نے کہاکہ آزادی کی قدران سے پوچھیں جنہیں یہ نصیب نہیں ہوئی ۔کشمیری مسلمان بہن بھائی72سالوں سے آزادی کی جدوجہد میں اپنے پیاروں کو قربان کرچکے ہیں۔ اس لیے ہمیں اللہ کاشکر اداکرنا چاہیے کہ ہم اپنے ملک پاکستان میں آزادی سے رہ رہے ہیں ۔اس موقع پرادارے میں مقیم 22خواتین میں گفٹ بھی تقسیم کیے گئے اور تقریب کے آ خر میں جشن آزادی کا کیک کاٹاگیا۔