وزیر توانائی پنجاب کا سکول سولرائزیشن پروگرام میں تاخیر کا  نوٹس، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی  تشکیل دینے کی ہدایت

69

لاہور،13 اگست (اے پی پی): صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے سکول سولرائزیشن پروگرام میں تاخیر کا سخت نوٹس لیتے ہوۓ  ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی کو فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی  تشکیل دینے کی ہدایت کر دی  ۔ ترجمان وزیر توانائی  کے مطابق کمیٹی ایک ہفتے میں رپورٹ مرتب کر کے وزیر توانائی کو پیش کرے گی۔ وزیر توانائی نے کل تک اجلاس ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ پروگرام میں تاخیر پر ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔ وزیر توانائی اختر ملک  نے کہا کہ سکول سولرائزیشن انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے۔ سکول سولرائزیشن میں مزید تاخیر برداشت نہیں کروں گا۔  وزیر توانائی پنجاب نے کہا کہ پروجیکٹ کو ہر قیمت پر متعین وقت پر مکمل کریں گے۔